ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، وزیر اعظم پاکستان کا لندن میں چالان


لندن (24 نیوز) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ، ڈرائیور کی غلطی سے چالان تک نوبت آن پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سرکاری گاڑی کا لندن میں چالان کردیا گیا۔ چالان اس وقت کیا گیا جب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستانی ہائی کمشنرسید ابن عباسی کافی شاپ گئے اور ڈرائیورنے گاڑی ڈبل ریڈ لائن پر پارک کردی۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم پاکستان نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اورانتخابات وقت پرہوں گے۔ آئندہ حکومت بھی ن لیگ ہی کی ہو گی۔