56 کمپنیوں میں 80ارب کی کرپشن کا معاملہ، نیب نے ایکشن لے لیا


لاہور (24 نیوز) کس نے کتنا کھایا اور کس کو کتنا کھلایا، سب سامنے آئے گا۔پنجاب کی 56 کمپنیوں میں 80 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں اہم پیش رفت، نیب ایگزیکٹیو بورڈ کے اہم اجلاس میں کمپنیوں میں کرپشن کیس کی انکوائری اور 2انویسٹی گیشن کیسوں کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی پبلک پرائیویٹ کمپنیوں میں اربوں کی کرپشن اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی کا باقاعدہ فیصلہ چیئرمین احتساب بیورو جسٹس(ر) جاوید اقبال کی صدارت میں کیا گیا۔

صاف پانی کمپنی، تھرمل پاورکمپنیر، قائداعظم تھرمل پاورکمپنی، لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی، لاہورٹرانسپورٹ کمپنی، قائداعظم سولرپاورکمپنی، لاہورکیٹل مینجمنٹ کمپنی، لاہور پارکنگ کمپنی سمیت متعدد کمپنیوں کی چھان بین ہو گی۔