نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں شکنجہ مزید کس لیا


لاہور (24 نیوز) آشیانہ اقبال کیس، نیب لاہور میں پیراگون کے عہدیداران پیش نہ ہوئے، ڈی جی ایل ڈی اے نے بیان قلم بند کرایا۔

نیب نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ کیس میں شکنجہ مزید کس لیا، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی نیب میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کرپشن کیس میں پہلی پیشی، تقریبا 3 گھنٹے تفتیشی افسر کے ساتھ ملاقات میں موجود رہے، احد خان چیمہ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی حیثیت سے تفتیشی افسر کو بیان قلم بند کرایا۔

پیراگون کے سینئر عہدیداران کی جانب سے انکے وکلاء کی ٹیم پیش ہوئی جنہوں نے نیب حکام سے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پیراگون عہدیداران قانونی مشاورت کے بعد پیش ہونگے۔