اچھی خبر، معاشی مستقبل مضبوط ہے، گرین سگنل مل گیا

اچھی خبر، معاشی مستقبل مضبوط ہے، گرین سگنل مل گیا


24نیوز: معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے تبصرہ کیا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل طویل عرصے میں مضبوط ہے۔ آئندہ دو سالوں میں معاشی نمو 4.3 اور 4.7 فیصد رہے گی ۔

پاکستان کامعاشی مستقبل مستحکم ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان پر رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال میں معیشت سست روی کا شکار رہے گی۔بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی اور جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھا رہا ہے۔ 

موڈیزکےمطابق موجودہ حالات میں بیرونی امداد سے معیشت کو سہارا مل سکتا ہے۔ حکومت کو انفراسٹریکچر، سیکیورٹی اور توانائی کے شعبے میں بہتری لانا ہوگی۔ موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے معاشی حالات میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔