پونم کور کرتارپور راہداری سے خوش،فلم ریلیز کردی

پونم کور کرتارپور راہداری سے خوش،فلم ریلیز کردی


چندی گڑھ ( 24نیوز )بھارتی تامل اداکارہ پونم کورنے دورہ پاکستان کے دوران بنائی گئی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم ریلیز کردی ہے، جس میں کرتاپور راہداری کھولنے کے فیصلے کو دونوں ملکوں کے درمیان امن کا راستہ قرار دیا گیا ہے۔

12 برس سے تامل فلموں میں کام کرنے والی پونم کور نے گذشتہ ماہ 21 سے 30 نومبر تک پاکستان کادورہ کیا تھا،اس دوران پونم کور نے 28 نومبر کو کارتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں بھی شرکت کی اور گوردواروں پر حاضری دی تھی، اسی موقع پر انہوں نے ایک نان کمرشل فلم بنائی جس میں دنیا بھر میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ پاکستان ضرور آئیں۔

اسی موقع پر انہوں نے ایک نان کمرشل فلم بنائی جس میں دنیا بھر میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ پاکستان ضرور آئیں،اے واک وِد پونم کپور (A Walk With Poonam Kapoor) نامی یہ دستاویزی فلم 4 منٹ 36 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی پہچان قرار دیا اور سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو سے محبت کا بھی اظہار کیا۔

پونم نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے ایک شعر کے ذریعے بھی اپنے پیغام کو اجاگر کیا، ’پھر اٹھی آخر صدا توحید کی پنجاب سے، ہند کو ایک مرد کامل نے جگایا ہے خواب سے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer