گیس بحران نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں

گیس بحران نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں


کراچی ( 24نیوز ) گیس بحران نے عوام کی چیخیں نکال دیں،سندھ بھر میں آج چھٹے روز بھی گیس کا بحران جاری ہے، گیس بحران کے باعث شہر قائد میں سی این جی سٹیشنز کو پانچویں روز بھی سپلائی بند ہے ، جب کہ ٹرانسپورٹر کی غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کے باعث سی این جی بسیں بھی سڑکوں پر نہ ہونے کے برابر ہیں۔

سکول، کالجز، یونیورسٹی اور دفاتر جانے والے افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے،سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے آج بھی سی این جی اور گیس سپلائی معمول پر آنے کا امکان نہیں۔

ادھر پیپلز پارٹی نے گیس کی فراہمی روکنے پر آج سے وفاق کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے،احتجاج کے دوران سندھ بھر میں مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer