خواجہ صاحب! آپ ہیپی برتھ ڈے منانے نہیں آئے



لاہور( 24نیوز )وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے خواجہ سعد رفیق کے نیب حراست میں سہولیات نہ ملنے کے بیان پر کہا ہے کہ خواجہ صاحب آپ ہیپی برتھ ڈے نہیں منانے آئے آپ لوٹ مار کے الزام میں پکڑے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ برادران مسلسل دو دن سے کہہ رہے ہیں کہ ناشتے میں انڈا پراٹھا نہیں مل رہا ،میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ شالا مار باغ کی سیر کرنے نہیں آئے اور نہ ہی ہیپی برتھ ڈے منانے آئے ہیں،آپ موٹر سائیکل کی سواری کرتے کرتے ارب پتی بن چکے ہیں،اس کا حساب دینے آئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ نیب کا اپنا قانون ہے اپنا طریقہ کار ہے جیسے چاہے گی ،جسے چاہے گی گرفتار کرے گی،حمزہ شہباز کو پکڑنا ہوا تو اسے بھی گرفتار کرے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer