کہاں کیا بنا رکھا ہے ،حسن نوازکا ریکارڈ جمع ہوگیا

کہاں کیا بنا رکھا ہے ،حسن نوازکا ریکارڈ جمع ہوگیا


اسلام آباد( 24نیوز )سابق وزیراعظم نواشریف نے حسن نواز کی تین کمپنیوں سے متعلق دستاویزات احتساب عدالت میں پیش کر دیں،مزید دستاویزات بھی لائی جائیں گی، العزیزیہ ریفرنس میں خواجہ حارث نے صادق اور امین سے متعلق عدالت کے سوال کا جواب دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے العزیزیہ وفلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کی، سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے،خواجہ حارث بولے کہ فیصلے میں کہیں نہیں لکھا گیا کہ نواز شریف نے جھوٹ بولا بلکہ بات اثاثے چھپانے کی ہے، عدالت عظمیٰ نے قابل وصول تنخواہ کو اثاثہ قرار دیا،خواجہ حارث نے حسن نواز کی برطانیہ میں جائیداد سے متعلق تین کمپنیوں کی نئی دستاویزات عدالت میں پیش کر دیں۔۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ تین کمپنیوں کی دستاویزات ہیں باقی بھی جلد آجائیں گی،دستاویزات دیکھ لیں کہ حسن نواز کا کاروبار ہی جائیداد خریدنا اور فروخت کرنا تھا۔

فلیگ شپ ریفرنس میں خواجہ حارث نے حتمی دلائل بھی دیئے، کہا کیپٹل ایف زیڈ ای کمپنی 2001 میں بنائی گئی، نواز شریف 2006 میں اس سے منسلک ہوئے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer