سرکاری اشتہار میں اپنی تصویر پرویز خٹک کو مہنگی پڑگئی

سرکاری اشتہار میں اپنی تصویر پرویز خٹک کو مہنگی پڑگئی


اسلام آباد ( 24 نیوز ) سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات میں سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی تصاویر آویزاں کرنے پر انہیں 13 لاکھ 65 ہزار روپے دس دن میں جمع کرانے کا حکم دے دیا.

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعلی پرویز خٹک 13 لاکھ 65 ہزار ادا کرنے کو تیار ہیں اور وہ یہ رقم اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

عدالت نے پرویز خٹک کو 10 دن میں تیرہ لاکھ 65 ہزار جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ اسی کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف 55 لاکھ روپے جبکہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی 14 لاکھ روپے جمع کرا چکے ہیں۔