نجی سکولز ایف آئی اے کےنشانے پر، اکاؤنٹ منجمد کر دیئے

نجی سکولز ایف آئی اے کےنشانے پر، اکاؤنٹ منجمد کر دیئے


( 24 نیوز ) پروفیسروں کوہتھکڑیاں لگانے کے بعداب ایف آئی اے نے علم دینابھی جرم بنا دیا، علم دشمنی کی انتہا کرتےہوئے ایف آئی اے نے ملک بھر کے 22 نجی اسکولوں کے اکاؤنٹ منجمدکردیئے جبکہ بچوں کی انٹری کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

ایف ائی اے نے 22 نجی سکولوں کونشانے پررکھ لیا، اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے کے بعد ایف آئی اے کی کارروائیوں سے 22 نجی سکولوں کے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ۔ ایف آئی اے نے سکولوں کا رکارڈ تحویل میں لے لیا، کہا جارہا ہے کہ سکولوں کے اکاؤنٹس میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے ایسا کیا جا رہا ہے۔

جن سکولوں کا ریکارڈ تحویل میں لیا گیاان میں بیکن ہاؤس،سٹی سکول، لاہور گرائمر سکول، روٹس انٹرنیشنل سسٹم شامل ہے جبکہ روٹس ایوی سکول سسٹم، لرننگ آلائنس سکول،لاہور کالج آف آرٹس اینڈ سائنس،فروبلز ایجوکیشن سنٹر کراچی بھی ایف آئی کے نشانے پر ہیں۔ ہیڈ سٹارٹس سکول اسلام آباد،فوربلز پرائیویٹ سکولز سسٹم اسلام آباد، ریسورس اکیڈمیز، بائی ویو اکیڈمی کراچی،سلامت سکولز سسٹم بھی فہرست میں شامل ہیں۔

اسکےعلاوہ جنریشنز سکول کراچی، سولائزیشن سسٹم کراچی،الائنس ریسورس ڈی ایچ اے،دی لرننگ ٹری سکول،سٹی پبلک سکول گوجرانوالہ اورایڈن سکول سسٹم کے اکاؤنٹ بھی منجمد کیے گئے ہیں۔

مزید اہم خبروں کیلئے اس لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos