پاکستان سپر لیگ 4 کے شیڈول کا اعلان

پاکستان سپر لیگ 4 کے شیڈول کا اعلان


لاہور ( 24 نیوز ) پی ایس ایل فور 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگی، میچز پاکستان اور امارات میں ہوں گے۔ پی ایس ایل کے 3میچ لاہور اور 5کراچی میں ہوں گے جبکہ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائیگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں ہو گا۔ اس مرتبہ دبئی اور شارجہ کے ساتھ چار میچز ابو ظہبی میں بھی کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے آ خری آٹھ میچز پاکستان میں ہوں گے، جن میں تین لاہور اور پانچ میچز کراچی میں ہوں گے۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer