سونا عالمی مارکیٹ میں سستا لیکن پاکستان میں مہنگا، وجہ سامنے آگئی

سونا عالمی مارکیٹ میں سستا لیکن پاکستان میں مہنگا، وجہ سامنے آگئی


کراچی (24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا نہ صرف مہنگا ہوگیا بلکہ نیا رکارڈ قائم کر دیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی فی تولہ قیمت 66 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔

 سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 400 روپےاضافے سے 66 ہزار 200 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، دس گرام سونا 343 روپے اضافے سے 56 ہزار 756 روپے کا ہوگیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 52 ہزار چھبیس روپے فی دس گرام ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، ماہرین کے مطابق روپے کی قدرمیں مزید کمی اور اقتصادی صورتحال میں بے یقینی کے باعث سونے میں سرمایہ کاری بڑھ گئی جبکہ شادیوں کا سیزن ہونے کی وجہ سے بھی زیورات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی خریداری میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں سونا مہنگا ہو رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer