حیدرآباد، بچوں پرتشدد کرنیوالاقاری پولیس اہلکارنکلا

حیدرآباد، بچوں پرتشدد کرنیوالاقاری پولیس اہلکارنکلا


حیدرآباد (24 نیوز) حیدرآباد  میں بچوں پرتشدد کرنے والا قاری پولیس اہلکارنکلا، ایس ایس پی سرفراز نواز کے مطابق اہلکار ڈیوٹی کے بعد بچوں کو تعلیم دیتا تھا۔ پولیس اہلکار کوگرفتار  کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ قاری نے پائپ سے بچے پر تشدد کیا، واقعہ کی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے کینٹ میں سرہندی مسجد کے قاری کی بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی جی سندھ اور وزیر اعلی سندھ نے نوٹس لیا، حیدرآباد پولیس نے بچوں پر تشدد کرنے والے قاری شبیر احمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ تشدد کرنے والا قاری پولیس اہلکار بھی ہے، فوٹیج میں قاری کی جانب سے بچوں پر پائپ سے بدترین تشدد کیا جارہا ہے، دوران تشدد نمازی نے روکنے کی کوشش کی لیکن قاری نے بچوں پر مزید تشدد کیا۔

مزید اہم خبروں کیلئے اس لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos