اسلام آباد پمز ہسپتال، مریضوں کےلواحقین رل گئے

اسلام آباد پمز ہسپتال، مریضوں کےلواحقین رل گئے


اسلام آباد (24 نیوز) سرکاری ہسپتال پمز میں مریضوں کے لواحقین کو مشکلات، شیلٹر نہ ہونے کے باعث لواحقین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور، لواحقین کا کہنا ہے کہسرد موسم میں پارکس میں وقت گزارنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اسلام آباد سرکاری ہسپتال پمز میں پنجاب سمیت ملک بھر سے ہزاروں مریض علاج کے لیے آتے ہیں اور کئی کئی دن مریضوں کے ساتھ اسپتال میں رہتے ہیں جو شیلٹر نہ ہونے کی وجہ سے موسم کی سختی برداشت کرنےاورکھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ پمز اسپتال کے پارکس میں وقت گزارنے والے مریضوں کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ شام ہوتے ہی اسپتال سے باہر نکالا دیا جاتا ہے، شیلٹر نہ ہونے کے باعث سرد موسم میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تحریک انصاف نے اقتدارمیں آتے ہی شعبہ صحت میں سب اچھا کرنے کا دعویٰ کیا لیکن پمز میں زیرعلاج مریضوں کے لواحقین کیلئے رہائش کا انتظام نہ ہونا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer