میاں نوازشریف جلد جیل جائیں گے، فوادچودھری

میاں نوازشریف جلد جیل جائیں گے، فوادچودھری


( 24 نیوز ) فوادچودھری کی اپوزیشن کیخلاف فرنٹ فُٹ پربیٹنگ، اپوزیشن کا ایجنڈا نیب مقدمات سے جان چھڑاناہے، اپوزیشن کی کوشش ہے دباؤڈال کراین آراولیاجائے، قومی اسمبلی نیب ملزمان کااکھاڑہ بن گئی ہے۔

جہلم میں میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئےوزیراطلاعات فوادچودھری کاکہنا تھا کہ میاں نوازشریف جلد ایک بارپھرجیل جائیں گے، اپوزیشن غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، اپوزیشن کاایجنڈا نیب مقدمات سے جان چھڑانا ہے، اپوزیشن نہیں چاہتی ملک میں استحکام پیدا ہو، ان کی کوشش ہےکہ دباؤڈال کراین آراولیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی نیب ملزمان کااکھاڑہ بن گئی ہے اور راناثنااللہ کوسانحہ ماڈل ٹاؤن میں گرفتار ہوناچاہئے تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer