زلفی بخاری کو نیب سے بھی کلین چٹ ملنےکاامکان 



اسلام آباد (24 نیوز) وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری کانام ای سی ایل سےنکال دیاگیا، نیب تحقیقات سےبھی جان چھوٹنےکی خبریں گردش کرنےلگیں۔ وزیراعظم کےقریبی ساتھی کوآف شورکمپنیوں کےکیس میں نیب سےکلین چٹ ملنےکاامکان ظاہرکیاجارہاہے۔

کپتان کےچہیتے زلفی بخاری پرقسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ایک طرف ای سی ایل سےنام نکلاتوساتھ ہی نیب بھی کلین چٹ تھمانےکوتیارہوگیا. وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری کانام اسلام آبادہائی کورٹ کےحکم پر ای سی ایل سےنکالاگیا۔ زلفی بخاری کےخلاف نیب میں آف شورکمپنیوں کےکیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع نےدعویٰ کیاہے زلفی بخاری کےخلاف نیب تحقیقات بندکیے جانےکاامکان ہے۔نیب ذرائع کےمطابق زلفی بخاری کےخلاف غیرقانونی آف شورکمپنیوں کےٹھوس شواہدنہیں ملے۔لندن میں زلفی بخاری کےنام سےقائم آف شورکمپنیوں کوقانونی حیثیت حاصل ہے۔ذوالفقاربخاری اپنی بےگناہی ثابت کرنےلیے جلدلندن جائیں گے۔