پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم ، فچ ریٹنگ کی رپورٹ جاری

 پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم ، فچ ریٹنگ کی رپورٹ جاری


( 24 نیوز ) امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کردی، پاکستان کی آئی ڈی آر ریٹنگ پہلے بی تھی جس کو اب بی مائنس کردیا گیا ہے تاہم پاکستان کی ریٹنگ آؤٹ لک مستحکم ہے۔

امریکی ریٹنگ ایجنسی فِچ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویش ناک حد تک کمی اور بیرونی قرضوں کی واپسی کے بڑھتے ہوئے بوجھ نے پاکستان کے بیرونی سیکٹر پردباو بڑھا دیا ہےجبکہ اقتصادی مالیاتی صورتحال بھی مسلسل خراب ہورہی ہے جس کے باعث ریٹنگ میں تنزلی کی گئی، رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں کمی اور انرجی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا.

آئی ایم ایف سےمذاکرات میں کامیابی سےپاکستان کے بیرونی سیکٹر کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی لیکن آئی ایم ایف کے پروگرام پر عملدرآمد میں کافی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، چین اور یو اے ای کی طرف سے پاکستان کی امداد سے فوری طور پر پاکستان کی مالیاتی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں تاہم ہمسایہ ممالک سےکشیدگی کے باعث پاکستان کو جغرافیائی رسک ہوسکتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer