حکومت، اپوزیشن،فوج اور عدلیہ اپنی حدود متعین کریں: فواد چودھری

حکومت، اپوزیشن،فوج اور عدلیہ اپنی حدود متعین کریں: فواد چودھری


اسلام آباد(24نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت، اپوزیشن،فوج اور عدلیہ اپنی حدودمتعین کریں۔  سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو قانون سازی یا آئین میں مدت تعین کا نہیں کہہ سکتی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ حکومت، اپوزیشن، فوج اور عدلیہ اپنی حدودمتعین کریں ورنہ اختیارات کی جنگ جاری رہےگی. کابینہ میں تجاویز زیر غور ہیں،فوج چاہتی ہےان کے احتسابی عمل کو نہ چھیڑا جائے، میڈیا بھی چاہتا ہے اس پرقدغن نہ ہو، آزاد چھوڑ دیا جائے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے عدالتی فیصلے میں قانونی سقم ہے، سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو قانون سازی یا آئین میں مدت تعین کا نہیں کہہ سکتی.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔