ملتان سلطانز میں رنزوں کے سلطان صہیب مقصود دلہنیا بیاہ لائے


ملتان (24 نیوز) ملتان سلطانز میں رنزوں کے سلطان اور قومی کرکٹر صہیب مقصود دلہنیا بیاہ لائے، ڈھول بینڈ باجے کے ساتھ دلہے میاں نے بھنگڑا ڈال کر دل کے ارمان پورے کئے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل ملتان کے سلطان صہیب مقصود نے شادی کی اننگز شروع کردی ہے۔ بارات کی روانگی سے قبل صہیب مقصود اور ان کے والد شیخ مقصود نے میڈیا سے گفتگو کی۔ ڈھول اور بینڈ باجے کے ساتھ دلہے میاں کی انٹری کمال رہی۔عزیز و اقارب نے بھنگڑے ڈال کر دل کے ارمان پورے کئے۔

اس موقعے پر صہیب مقصود نے سیاہ رنگ کی شیروانی اور کھسہ پہنا تھا۔ ان کی دلہنیا نے گولڈن رنگ کا لہنگا زیب تن کیا تھا۔ کرکٹر صہیب مقصود کی اہلیہ کے رشتہ داروں نے انہیں سٹیج پر جانے سے قبل روکا اور رسم بھی ادا کی۔ صہیب مقصود کی دعوت ولیمہ کل نجی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔