کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید


کوئٹہ (24نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں نامعلوم افراد نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی گشت پر تھی جس پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جب کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں