لاہور:ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ،جی سی یونیورسٹی کا پروفیسر کو قتل


لاہور (24نیوز)لاہورمیں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کو قتل کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ کلمہ چوک کے قریب پیش آیا، قتل ہونے والے پروفیسر کی شناخت ڈاکٹر تنظیم اکبر کے نام سے ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پروفیسر کے قتل کے واقعہ پر اظہار افسوس اورلواحقین سے تعزیت کی، انہوں نے پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

اظہر تھراج

انٹرنیشنل ریلشنزمیں ایم فل ،صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں