لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں آج پاکستان پہنچا دی جائیں گی


اسلام آباد(24نیوز) لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں آج پاکستان پہنچا دی جائیں گی، جاں بحق 11 پاکستانیوں کی میتیں شام 4 بجے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق 11 پاکستانیوں کی میتیں شام 4 بجے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا دی جائیں گی، میتیں سعودی ایئر لائنز کی پرواز ایس وی 722 کے زریعے پہنچائی جائیں گی،دو میتیں شناخت کے بعد ہی روانہ کی جاسکیں گی۔
میتیں لواحقین کے حوالگی کیلیے دفترخارجہ نے دو افسران کو ذمہ داری سونپی گئی ہیں،اکرام الحق، محمد قاسم بیگ، ولید اکرم، مرزا غلام فرید، تنزیل الرحمان، محمد عزیز، لقمان علی، کاشف جمیل، عظمت بی بی، مظہر حسین اور فرحام علی کی میتیں آج لائی جائیں گی،ماجد حسین اور محمد لقمان کی لاشیں کچھ دن بعد روانہ کی جائیں گی۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں