کراچی: ڈی ایس پی رفعت چوہدری کی گاڑی پرفائرنگ کا مقدمہ درج


کراچی (24نیوز) کراچی میں ڈی ایس پی رفعت چوہدری کی گاڑی پرفائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا،ڈیفنس ویو پر پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ زخمی اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر نا معلوم ملزمان ہوئے آزاد، ڈیفنس ویو کے قریب،،گزشتہ روز ڈی ایس پی رفعت چوہدری کی گاڑی پر کی گئی فائرنگ،واقعے کا مقدمہ بلوچ کالونی تھانے میں زخمی اہلکار آصف کی مدعیت میں درج کرلیاگیا،مقدمے میں اقدامِ قتل،نقصان پہنچانے اوردہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
زخمی اہلکارآاصف نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ واقعے کے وقت ڈی ایس پی رفعت چوہدری کو گھر چھوڑنے جارہے تھے، ڈیفنس کے عقب میں پہنچے تو دو مشکوک افراد کو دیکھا، جنہوں نے بلا اشتعال گاڑی پر فائرنگ کردی،،اس دوران سرکاری پستول بیلٹ سے نیچے گرگئی، پستول اٹھانے کے لئے جھکا تو ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، گاڑی میں موجود دوسرے گن مین علی شاہ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔