سعودی عرب کے صحرا میں بوکاٹا کا شور ,منچلے جھوم اٹھے

سعودی عرب کے صحرا میں بوکاٹا کا شور ,منچلے جھوم اٹھے


ریاض(24نیوز)لاہور میں بسنت کی خوشیاں ماند، سعودی عرب کے صحرا میں بوکاٹا کا شور مچ گیا،آسمان پرسفید پریوں اور گڈوں کے رقص پر منچلے جھوم اٹھے،پاکستانی منچلوں نے بسنت منا کر دیار غیر میں مزہ دوبالا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پتنگ باز کائٹ فلائنگ کلب کی جانب سے سعودی عرب کے صحرا میں بسنت فیسٹول منالیا۔جس میں ہزاروں پاکستانیوں نے حصہ لیا۔ بسنت فیسٹول میں جہاں لگا پاکستانی میوزک کا تڑکا وہی روایتی کھانوں نے بھی مزے کو دوبالا کیا۔ آسمان پرسفید پریوں اور گڈوں کے رقص نے منچلوں کو بھی جھومنے پر مجبورکردیا۔ فضا بوکاٹا کے نعروں سے گونجتی رہی۔ بسنت فیسٹول کے آرگنائزر شاہد مغل کا کہناتھا کہ سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں جھنوں نے ثقافتی تہوار منانے کی اجازت دی۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت کو بھی چاہئیے کہ وہ حفاظتی اقدامات کرکے لاہوری بسنت کو منانے کی اجازت دے تاکہ ہماری ثقافت زندہ رہے۔