امریکا جانتا ہی نہیں افغانستان میں کیا ہو رہا ہے:بلاول بھٹو


واشنگٹن(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردارینے کہا کہ امریکا جانتا ہی نہیں افغانستان میں کیا ہو رہا ہے، افغانستان کے 75 فیصد علاقے دہشت گردی سے متاثر ہیں۔

واشنگٹن میں روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان کے 75 فیصد علاقے دہشت گردی سے متاثر ہیں، 45 فیصد علاقوں پر افغان حکومت کا کنٹرول ہی نہیں، افغانستان میں امن کے لیے امریکا کو شکست تسلیم کرنا پڑے گی۔

ایک سوال کے جواب پرانھوں نے کہا کہ پاکستان برابری کی بنا پر امریکہ سے تعلقات چاہتا ہے۔