یوسف گیلانی نے

یوسف گیلانی نے" مجھے کیوں نکالا"کا قصہ چھیڑ دیا


کراچی(24نیوز) سابق وزیرِ اعظم یوسف گیلانی نے بھی" مجھے کیوں نکالا "کا قصہ چھیڑ دیا،کہتے ہیں کہ افتخاردچودھری نے 10 سیکنڈ کی سز ادی اور نااہل کیا،مگرمیں نے یہ نہیں کہاکہ مجھےکیوں نکالا،لودھراں میں شکست عمران خان کے غیرذ٘ہ دارانہ بیانات کی وجہ بنی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف 26 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی استثنیٰ کے باوجود عدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان پر 6 سال گزر جانے کے بعد بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔سماعت یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر 21 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لودھراں انتخاب میں شکست عمران خان کے غیر زمہ دارانہ بیانات کا نتیجہ ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عدالت نے مجھے 10سیکنڈز کی سزا سنائی۔افتخار چوہدری نے بعد ازاں نا اہل قرار دیا مگر میں نے یہ نہیں کہا کہ مجھے کیوں نکالا ۔ کسی پارٹی کے ٹکڑے ہونے سے خوش نہیں۔ ایم کیوایم میں دھڑے بندی ان کا اندرونی معاملہ ہے۔پیپلز پارٹی عام انتخابات میں ایک بار پھر ابھر کر سامنے آئے گی۔