ہدایت کار سید نور، اداکارہ صائمہ نے علیحدگی کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا


لاہور(24نیوز) افواہیں دم توڑ گئیں، سید نور اور صائمہ نے اختلافات اور علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سید نور اور اداکارہ صائمہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی اختلافات کی خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

دونوں کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا قانونی کارروائی کریں گے۔ اداکارہ صائمہ کا کہنا ہے کہ مرتے دم تک اکٹھے ہیں۔

  سید نور اور صائمہ کے درمیان اختلافات کی خبریں ان کے ویڈیو بیان سے دم توڑ گئیں۔