سلمان مجاہد بلوچ، علینہ کے معاملہ پر ارم عظیم فاروقی نے چپ توڑ دی

سلمان مجاہد بلوچ، علینہ کے معاملہ پر ارم عظیم فاروقی نے چپ توڑ دی


 کراچی(24نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی منحرف رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ علینہ نے دسمبرمیں ان سے رابطہ کر کے سارے معاملہ سےآگاہ کیا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ارم عظیم فاروقی کا کہنا تھا کہ علینہ کو لوگوں کے نمبر دئیے اور پاک سر زمین پارٹی سے رابطہ کرنے کو کہا۔ علینہ پولیس سمیت سب کے پاس گئی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا علینہ کو چھپنا نہیں چاہیے تاکہ سچ کا پتہ چلے۔ علینہ نے دسمبرمیں مجھ سے رابطہ کیاتھا۔ اس نے مجھے سارے معاملہ سےآگاہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں امریکہ میں بیٹھ کر جو کر سکتی تھی کیا۔ علینہ کو لوگوں کے نمبردئیے اورپی ایس پی سے رابطہ کرنے کو کہا۔ سلمان مجاہد بلوچ اس وقت پی ایس پی میں چلے گئے تھے۔ میں نے علینہ کو پولیس میں رپورٹ کرنے کا کہا۔ علینہ پولیس سمیت سب کے پاس گئی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ علینہ کے گھر چھاپہ پڑا تو اس نے مجھے فون کیا۔ میں نے متعلقہ پولیس سے بھی رابطہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے بتایا علینہ کے بھائی کے خلاف سلمان مجاہد بلوچ نے ایف آئی آر کٹوائی ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر کی بنیاد پر چھاپہ مارا۔ سلمان مجاہد بلوچ اور علینہ کے معاملہ پر میں نے کبھی کھل کر بات نہیں کی۔ میرے پاس ساری چیزیں پہلےسے موجود تھیں جو متعلقہ حکام کو بھی بھیجیں۔ کسی نے بھی اس معاملہ پر توجہ نہیں دی۔ اب سارم برنی نے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔