کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر، پی ایس ایل تھری میں سات روز باقی


پی ایس ایل تھری کے آغاز میں سات روز باقی ہیں۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کا پشاور زلمی سے ٹاکرا ہوگا۔ ملتان سلطانز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز شعیب ملک، سہیل تنویر، کیرن پولارڈ کی موجودگی کسی بھی ٹیم کے لئے بڑاخطرہ ہو گی۔

 تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں پہلی انٹری دینے والی ملتان سلطانز میں ٹی ٹوئنٹی کر کٹ کے خطرناک آل راؤنڈرز کی موجودگی مدمقابل ٹیموں کے لئے درد سر ہوگی۔

ملتان کے سب سے بڑے سلطان کپتان شعیب ملک اس وقت دنیا بھر میں ہونے والی لیگز کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے شعیب ملک کی آف سپن باؤلنگ اہم ہتھیار ہے۔

سہیل تنویر کا شمار ٹی ٹوئنٹی لیگز کے مہنگے ترین کرکٹرز میں ہو تا ہے۔ لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ باؤلنگ کے ساتھ ساتھ سہیل تنویر لوئر جارحانہ بلےبازی سے میچ کا نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔پی ایس ایل تھری میں ڈی آرایس سسٹم کا استعمال ہو گا

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرن پولارڈکا شمار ٹی ٹونٹی کرکٹ کے خطرناک کھلاڑیوں میں ہو تا ہے۔ جارحانہ بلے بازی کے ساتھ ساتھ کیرن پولارڈ کی میڈیم پیس سوئنگ ہوتی گیندیں کسی بھی ٹیم کی فتح کی ضامن ہے۔

انگلش آل راؤنڈروز وائٹ لی جارحانہ بلے بازی سے جہاں اختتامی اوورز میں میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں وہیں اپنی تیز رفتار گیندوں سے مد مقابل ٹیموں کے ٹاپ آرڈر کو مشکلات کا شکار کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔