گلاب کی مانگ بڑھی تو قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں

گلاب کی مانگ بڑھی تو قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں


فیصل آباد(24نیوز) گلاب کی مانگ بڑھی تو قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں۔ دکان داروں نے بڑھتی قیمتوں کی ذمہ داری موسم پرڈال دی۔

 تفصیلات کے مطابق گلاب کی مانگ میں آضافہ کے ساتھ ہی قیمتوں میں بھی آضافہ۔ سرد موسم گلاب کی خوبصورتی کیلئے دشمن بن گیا۔ کورا پڑنے اور بارشیں کم ہونے سے سو فیصد تک قیمتوں میں آضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔پیسے کا کھیل، مرکزی اور کمرشل بینکوں میں نئی رسہ کشی شروع

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو روپے کلو ملنے والے پھول تین سو روپے کلو سے بھی زائد ہوگئے۔ خریدار قیمتیں سن کر واپس چلیں جاتے ہیں۔ موسم جیسے کھلے گا تو امید ہے قیمتیں کم ہونگی لیکن پھر مانگ کم ہوجاتی ہے۔