نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے: نیب


لاہور(24نیوز) نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے۔ نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کےخلاف کچھ ملانہ کچھ نکلا اقامہ جیسا فیصلہ دہرانا سنگین غلطی ہوگا۔

احتساب عدالت میں شریف فیملی کےخلاف مقدمات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اسی لیےنیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط ارسال کردیا۔

نیب کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملزم کرپشن ریفرنسز میں ملوث ہیں اور ان کیخلاف مقدمات کا ٹرائل اختتام کے قریب ہے اور ملزموں کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے۔ نیب نے خط میں سفارش کی ہے کہ اگر ملزم بیرون ملک چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔ اس لئے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں۔نواز شریف عدلیہ کی توہین کرتے ہیں، شہباز شریف تکریم

نیب کا خط وزارت داخلہ کو موصول ہو گیا ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نیب کا خط ابہام پر مشتمل ہے۔ ای سی ایل پالیسی پر پورا نہیں اترتا۔ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کےلئےاعلیٰ عدالت کا حکم بھی ضروری ہے۔

دوسری طرف مریم نواز نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں سخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اقامہ فیصلہ تاریخِ عدل کا سیاہ ترین فیصلہ ہے جسے عوام مسترد کر چکی ۔ اس سنگین غلطی کو دہرانا اس سے زیادہ سنگین غلطی ہو گی جس کے نتائج ہونگے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نیب کی طرف سے ایک کے بعد ایک ضمنی ریفرنسز کا دائر کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ کچھ ملا۔ نہ کچھ نکلا۔