انٹر نیشنل کرکٹر عثمان صلاح الدین رشتہ ازدواج میں بندھ گئے


لاہور(24نیوز)انٹر نیشنل کرکٹر عثمان صلاح الدین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ قومی سٹار کا نکاح صبا عارف سے لاہور میں ہوا۔ نکاح کی تقریب میں عثمان صلاح الدین کے عزیزاوقارب نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹر عثمان صلاح الدین بھی شادی شدہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

عثمان صلاح الدین کا نکاح لاہور میں صباعارف کے ساتھ ہوا۔ نکاح کی تقریب میں عثمان صلاح الدین کے دوستوں کے ساتھ ساتھ ان کے عزیز واقارب نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں۔ملتان سلطانز میں رنزوں کے سلطان صہیب مقصود دلہنیا بیاہ لائے

پی سی بی آفیشلز کے علاوہ عثمان صلاح الدین کے کوچز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ٹیسٹ کرکٹر بابر اعظم نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔عثمان صلاح الدین دو ون ڈے انٹر نیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔