لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 11 افراد کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئیں


راولپنڈی(24نیوز) لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 11 افراد کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔ بے نظیرائیر پورٹ پر لاشیں وصول کرنے کے بعد لواحقین آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیبیا حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کئی دنوں سےاپنے پیاروں کی لاشوں کے منتظر تھے۔ لیبیاء سے لاشیں براستہ سعودیہ راولپنڈی بے نظیر ائیر پورٹ منتقل کی گئیں۔

 لواحقین نے شکوہ کیا کہ انسانی سمگلر ز نے سینکڑوں خاندان اجاڑ دئیے۔ وزارت خارجہ کےافسروں کا کہناہے کہ انسانی اسمگلرز دنیابھر میں موجود ہیں۔ انسان جب خود اسمگل ہونا چاہے تو کیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں۔ملک بھر میں حادثات کی لہر، ہلاکتیں معمول بن گئیں

وزارت خارجہ افسران نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ روکنےاورتیرہ افراد کی ہلاکت کے معاملے پر لیبیا کی حکومت کے ساتھ مل کر تحقیقات جاری ہیں۔