دبئی: قیمتی ہیروں سے سجا دنیا کا مہنگا ترین برائیڈل کیک کیسے تیار کیا گیا؟

دبئی: قیمتی ہیروں سے سجا دنیا کا مہنگا ترین برائیڈل کیک کیسے تیار کیا گیا؟


دبئی (24نیوز) دبئی میں قیمتی ہیروں سے سجایا گیا دنیا کا مہنگا ترین ’برائیڈل کیک‘ نمائش میں سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ کیک کا وزن 120 کلوگرام تھا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں منعقد ہونے والے دبئی برائیڈل شو میں دنیا کے مہنگے ترین کیک کی نمائش کی گئی جسے لندن کے ایک ڈیزائنر ڈیبی ونگھم نے تیار کیا تھا۔ کیک کی سجاوٹ نایاب ہیروں، چاکلیٹ اور کریم سے کی گئی۔ کیک کا وزن 120 کلوگرام تھا۔

نمائش میں جہاں دلکش عروسی ملبوسات، جھل مل کرتی جیولری اور ہیلز پیش کی گئی تھیں وہیں سب کی توجہ مہنگے ترین برائیڈل کیک پرتھی۔ ایک ملین ڈالر کی مالیت سے تیار کیے گئے ’برائیڈل کیک‘ کو دلہن کی شکل میں ڈھالا گیا۔ کیک اتنی مہارت سے بنایا کہ لوگ پہلی جھلک دیکھ کرسمجھے کہ کوئی دلہن کھڑی ہے۔

ڈیزائنر ڈیبی ونگھم اس سے قبل بھی کافی انوکھے کیک تیار کرچکے ہیں اور ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ کچھ مختلف کر کے دکھائیں۔