سپریم کورٹ کے ایک دن میں بے شمار بڑے فیصلے

سپریم کورٹ کے ایک دن میں بے شمار بڑے فیصلے


اسلام آباد (24 نیوز) سپریم کورٹ میں دہری شہریت سے متعلق کیس میں عدالت نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو نوٹس جاری کر کے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے متعلقہ اداروں کے سروس ایڈمنسٹریٹرز اور وفاقی وزارتوں کے سیکریٹریز کو بھی نوٹسز جاری کردئیے

چیف جسٹس نے کا کہنا تھا کہ سرکاری لوگ اپنے بچوں کو باہر سیٹل کر لیتے ہیں۔ یہاں گڑبڑ کرنے پر پکڑے جائیں تو باہر چلے جاتے ہیں۔ جس شخص نے دو وفاداری کے حلف اٹھائیں ہوں گے ان کی وفاداری کس کے ساتھ ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے

صوبوں میں قدرتی گیس کی تقسیم کے متعلق مقدمہ میں عدالت نے اٹارنی جنرل اور چاروں صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرلز کو جمعرات کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بلوچستان کی گیس دوسرے صوبوں نے استعمال کی ہے۔ اس معاملہ کو مشترکہ مفادات کونسل میں جانا چاہیے۔

عدالت نے ہائی کورٹ بار ملتان بینچ کے معطل صدر شیر زمان کو آئندہ ہفتہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو انھیں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے درخواست گزار شاہد اورکزئی کے سپریم کورٹ میں داخلہ پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ ججوں کی تضحیک کی اجازت نہیں دیں گی۔ اب کوئی بھی جھوٹی پٹیشن دائر کرنے کا وقت ختم ہوگیا۔