یورپی کمیشن نےپاکستان اور سعودی عرب سمیت 23ملکوں کےنام بلیک لسٹ میں ڈال دیے

یورپی کمیشن نےپاکستان اور سعودی عرب سمیت 23ملکوں کےنام بلیک لسٹ میں ڈال دیے


(24 نیوز) یورپی کمشن نے پاکستان اور سعودی عرب کو ڈرٹی منی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا، دونوں ملکوں پر دہشت گردی کی فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے سلسلے میں موثر اقدامات نا کرنے کا الزام ہے۔

 غیرملکی خبررساں ادارےرائٹر کے مطابق یورپی کمشن نے 23 ممالک کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، لسٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کے علاوہ پانامہ، افغانستان، جنوبی کوریا، ایران، عراق ، لیبیا، بہاماز، سری لنکا، شام اور یمن بھی شامل ہیں۔ لسٹ میں شمولیت کے باعث ان ممالک کے یورپی یونین کے ملکوں کے ساتھ مالیاتی تعلعقات میں کافی پیچیدگیاں پیدا ہونے کا امکان ہے۔

یورپی ممالک کے بینکوں کو ان مملک سے ساتھ لین دین کے سلسلے میں سخت چیکنگ اور دوسرے اقدامات کرنا پڑیں گے، یورپی یونین کے متعدد ممالک کی طرف سے لسٹ پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا، برطانیہ اور متعدد دوسرے مملک نے لسٹ میں سعودی عرب اور پانامہ کی شمولیت پر اعتراضات کیے، یونین کے ممبر 28 ممالک ایک ماہ کے دوران اس لسٹ کی منظوری یا اس کو اکژیت ووٹ کے ساتھ مسترد کر سکتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer