ملک بھر میں بارش،موسم سرد،برفباری کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ملک بھر میں بارش،موسم سرد،برفباری کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


لاہور( 24نیوز )پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع،لاہور میں بادل خوب گرجے،موسلادھار بارش، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں رم جھم،شمالی علاقہ جات میں برف باری نے 70سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

لاہور میں بادل پھر برس پڑے، مخلتف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  موسلادھار بارش سے باغوں کے شہر کا موسم دلفریب ہوگیا اور سڑکیں جھل تھل ہوگئیں۔ بارش ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی نوید سنا دی،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 17 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، جبکہ ہوا 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں موسلادھار بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوگیا، لیسکو کے 121 فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کی وجہ سے مخلتف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، لیسکو انتظامیہ نے بارش میں لائن سٹاف کو برقی لائنوں پر کام کرنے سے روک دیا۔

  پشاور موٹر وے پر چارسدہ کے قریب  ہری پور کے ضلع ناظم راجہ ناصر کیانی کوبارش کے باعث حادثہ پیش آیا ہے،راجہ ناصر کیانی ان کا ڈرائیور اور ماجد پٹواری رخمی ہوگیا جسے  چارسدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر مری میں شدید برف باری شروع مری مال روڈ اور گردونواح میں 4 انچ تک برف پڑ چکی ہے، برف باری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا مری میں ٹریفک کی صورتحال نارمل ہے۔

جنوبی پنجاب کے علاقوں خانیوال،ملتان،ڈی جی خان،وہاڑی میں بھی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہونے سے جہاں موسم سرد ہوا ہے تو فصلوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer