سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت منظور


لاہور( 24نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی ہے جبکہ فواد حسن فواد کی درخواست مسترد کردی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی ضمانت منظور کرلی،شہبازشریف کی آشیانہ اور رمضان شوگرملز کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی،فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی-

 جسٹس ملک شہزاداحمدکی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کیس کی سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ رمضان شوگرملزکے علاوہ اس علاقے میں کوئی اورسکیم بنائی گئی؟وکیل صفائی نے بتایاکہ فتح آباد،مقصود آبادودیگرعلاقوں میں ایسی ہی سکیمیں بنائی گئیں۔

جسٹس مرزاوقاص روف نے استفسار کیا کہ فزیبلٹی کی دستاویزات لائے ہیں؟کب بنائی گئی فزیبلٹی رپور ٹ ?جسٹس مرزاوقاص روف نے استفسار کیاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی دستاویزات کےساتھ بتائیں،وکیل شہبازشریف نے کہا کہ مڈٹرم ڈویلپمنٹ فریم ورک کے تحت نالے کی تعمیرکی گئی،نقشے کے تحت جامع آبادکے بعدوہاں آبادی نہیں تھی۔

وکیل شہبازشریف نے کہا کہ ساراریکارڈنیب کے پاس ہے کوشش ہے کچھ نہ کچھ پیش کیاجائے،عدالت نے کہا کہ آپ نے سکیم کی اسمبلی سے منظوری کاکہاتھاوہ دکھائیں کہاں ہے؟امجد پرویزایڈووکیٹ نے گوگل میپ عدالت میں پیش کردی۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےآشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ فواد حسن فواد کی آشیانہ ہاوسنگ میں ضمانت منظور ہو گئی ہے جبکہ آمد سے زائد اثاثوں میں ضمانت کی درخواست مسترد کر د ی گئی ہے۔