اورنج لائن عام آدمی کی فلاح کا منصوبہ ہے : شہباز شریف


لاہور (24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا علی الصبح لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ منصوبے پر چوبیس گھنٹے کام جاری رکھا جائے، اورنج لائن عام آدمی کی فلاح کا منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی نے بغیر پروٹوکول اورنج لائن منصوبے کے سلسلے میں چوبرجی ملتان روڈ،جی پی اوچوک سمیت دیگراسٹیشنز کا دوگھنٹے دورہ کیا، کوسٹر میں بیٹھ کر منصوبے کا دورہ کیا,انہوں نےمنصوبے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور جہاں انہوں نے سول، مکینیکل اور الیکٹریکل کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا, وزیراعلیٰ انڈر گراؤنڈ حصے میں بھی گئے انہوں نے منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کی ہدایت کی۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ عام آدمی کو باوقار اور عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا، تاخیر کا ازالہ محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب برپاہو گااورلاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے۔

اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے سب نے ملکر کام کرنا ہے,وزیر اعلی نے منصوبے پر کام کرنے والے ورکرز سے بھی ملاقات کی انہیں دیکھ کر لوگوں نے’’ شہبازشریف زندہ باد‘‘ کے نعرےبھی لگائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اس منصوبے میں 22ماہ کی تاخیر کرائی، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولتوں سے محروم رکھنے والی جماعت نے اپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ کو اس منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب کےدورےکےدوران لیگی رہنماخواجہ احمدحسان،کمشنر لاہورعبداللہ سنبل اوراحدخان چیمہ سمیت دیگرلوگ بھی موجود تھے۔

 

 

ویدیو دیکھیں :