دنیا کے معروف ریسلر جان سینا شاہ رخ خان کے پرستار نکلے


نئی دہلی(24نیوز) ڈبلیو ڈبلیو ای کے نامور ریسلر ’’ جان سینا ‘‘ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے پرستار نکلے ٗانہوں نے اپنے انسٹا گرام پر کنگ خان کا قول شیئر کیا۔

ذرائع کے مطابق جان سینا کا شمار ڈبلیو ڈبلیو ای کے ان ریسلرز میں ہوتا ہے جن کے دنیا بھر میں لاکھوں پرستار موجود ہیں اور وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ہر وقت ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

جان سینا نے حال ہی میں بھارتی کھلاڑی کپل دیو اور بگ بی امیتابھ بچن کی تصویر شیئر کی تھی، تاہم اب انہوں نے شاہ رخ خان کی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اْن کا قول بھی تحریر ہے.

واضح رہے کہ قبل ازیں جان سینا نے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں انسانیت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تھا۔

A post shared by John Cena (@johncena) on