بروقت کارروائی کی جاتی تو سانحہ قصور نہ ہوتا:قمر زمان کائرہ


لاہور (24نیوز) رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بروقت کارروائی کی جاتی توسانحہ قصور نہ ہوتا،آئی جی پنجاب اپنے ادارے پر غور کریں اور حکمرانوں کے صرف قانونی احکامات پر عملدر آمد کریں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما قمر زمان قائرہ نے کہا کہ بروقت کارروائی کی جاتی توسانحہ قصور رونما نہ ہوتا،آئی جی صاحب اپنے ادارے پر غور کریں، 17 جنوری کو آصف زرداری احتجاج میں شریک ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ہم سترہ  تاریخ سے احتجاج شروع کر رہے ہیں،آل پارٹیز کی میٹنگ ہم نے سولہ تاریخ کو رکھی ہے اور اگلا لائحہ عمل بھی طے کریں گے جبکہ سترہ کو  اعلان کریں گے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف یہ نظام نہیں چلنے دیں گے،میاں صاحب نے مفاہمت کےراستے خود بند کئےہیں،مجیب الرحمان کو محب الوطن کا سرٹیفکیٹ دینے والی سوچ کی مذمت کرتے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں :