سی ویو پر ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے سالانہ تیسری واک کااہتمام


کراچی(24نیوز) سی ویوکےمقام پرنجی بینک سی ایس آرڈویژن اورٹریفک پولیس کےاشتراک سےٹریفک قوانین کی آگاہی کےلئے واک کااہتمام ،حضرت عبداللہ شاہ غازی کےمزارپرپہنچ کراختتام پزیرہوئی۔

تفصیلات کے مطابق صبح سویرے سی ویو پرلوگوں کاایک ہجوم امڈ آیا۔نجی بینک اورٹریفک پولیس کی جانب سےٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے سالانہ تیسری واک کااہتمام کیا گیا۔ واک میں شامل نجی بینک سےکھیلنےوالےسابق کھلاڑی جنہوں نےمختلف مقابلوں میں ملک کی نماٗنندگی کی۔ ٹریفک قوانین سے آگاہی واک میں لیاری سے آنے والی باکسرلڑکیوں کا کہنا تھا کہ ملک کو امن کاگہوارہ بنانے کے لئےتسلسل کے ساتھ اس طرح کےایونٹ کا انعقاد ہوناچاہیے۔

واک کےاختتام پرڈی آئی جی ٹریفک عمران یعقوب اورنجی بینک کے صدرسعیداحمد نےٹریفک قوانین کی پاسداری پرزوردیا اور کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کسی بھی مہذب قوم کی نشانی ہوتی ہے۔