پشاور، حیات آباد کا اتوار بازار عوام کو ریلیف دینے میں ناکام


پشاور(24نیوز) خیبرپختونخوا کی عوام بھی مہنگائی سے پریشان، پشاور کے علاقہ حیا​ت آباد کے اتوار بازار میں بھی اشیائے خور و نوش عوام کی پہنچ سے باہر،مہنگائی کے شکار غریب عوام پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاورکےعلاقہ حیا​ت آبادمیں واقع اتواربازار خریداری کیلئے ایک بڑی تعدادمیں عوام یہاں کا رخ اس غرض سےکرتےہیں کہ انہیں ریلیف مل جائے تاہم یہاں بھی اشیائےخوردونوش ودیگرضروری گھریلوسامان زیادہ قیمتوں  پرلینےپرمجبورہیں۔​

شہریوں کےمطابق پرائس کنٹرول ریٹ حکام ودیگرمتعلقہ ادارےاپنی ذمہ داریاں احسن طریقےسےنہیں نبھارہے۔ شہریوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیگربازاروں کی نسبت یہاں کم قیمتوں پراشیائےضروریات ملنی چاہیئےتاکہ غریب عوام بھی خریداری کرسکیں۔