ننھی زینب کے قتل کو پانچ روز ہوگئے،اعلیٰ حکام کی یقین دہانیاں بے سود

ننھی زینب کے قتل کو پانچ روز ہوگئے،اعلیٰ حکام کی یقین دہانیاں بے سود


قصور(24نیوز) سانحہ قصور کو پانچ دن گزر گئے، ننھی زینب انصاف کی منظر، ملزم اب بھی آزاد ہیں۔ زینب کے گھر تعزیت کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانچ دن گزر گئے ننھی زینب کے لواحقین حکومت سے انصاف کے منتظر ہیں، وزیر اعلی پنجاب نے واقع کا نوٹس بھی لیا، خود قصور جاکر زینب کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت بھی ہوگئی، لیکن ملزم آج بھی آزاد پھر رہے ہیں، ننھی پری کے والد بھی پولیس کی کارکردگی سے مایوس ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آچکیں، ملزم کا خاکہ بھی جاری کر دیا گیا، لیکن گرفتار نہیں کیا جاسکا۔