حفیظ جالندھری کا یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا


لاہور(24نیوز) قومی ترانے کے خالق ابوالاثرحفیظ جالندھری کاآج یوم پیدائش ،انہوں نے قومی ترانہ لکھ کر ہمیشہ کے لئے اپنا نام پاکستان کے ساتھ جوڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900کو ہندوستان کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔آپ کی ادبی کاوشوں کی آغاز 1922سے ہوا۔آپ1922 سے 1929تک متعدد جرائد کے ایڈیٹر رہے۔ قیام پاکستان کے وقت ملک کے لئے ایک قومی ترانے کی ضرورت محسوس ہوئی۔اس وقت کی حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں حفیظ جالندھری بھی شامل تھے۔ملک بھر سے شاعروں اور موسیقاروں نے کمیٹی کو 700سے زائد دھنیں ارسال کیں۔جس پر احمد جی چھاگلہ کی تیار کردہ دھن کو پسند کیا گیا لیکن  پاکستان کا قومی ترانہ لکھنے کی سعادت ابوالاثرحفیظ جالندھری کو حاصل ہوئی۔

حفیظ جالندھری کا لکھا ترانہ حکومت پاکستان نے جنوری 1954کو منظور کرلیا اور 14اگست 1954کو اسے پہلی بار حفیظ جالندھری کی آواز میں ریڈیو پاکستان پرنشرکیا گیا۔ حفیظ جالندھری گیت کے ساتھ نظم اور غزل دونوں کے قادرالکلام شاعر تھے۔1965 کی پاک بھارت جنگ میں بھی انہوں نے کئی پرجوش نظمیں لکھیں۔