ایٹمی طاقتوں میں جنگ کا امکان نہیں: آرمی چیف

ایٹمی طاقتوں میں جنگ کا امکان نہیں: آرمی چیف


اسلام آباد (24نیوز) بھارت حملہ نہیں کر سکتا،غیر روایتی طریقوں سے دہشت گردی کررہا ہے،سپہ سالار کا بھارتی ہم منصب کو کرارا جواب، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایٹمی طاقتوں میں جنگ کا امکان نہیں ہوتا,خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے،ایسے بیانات ان کے منصب کو زیب نہیں دیتے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب کو کرارا جواب دے دیا، انہوں نے کہا بھارت حملہ نہیں کر سکتا،غیر روایتی طریقوں سے دہشت گردی کررہا ہے۔

ٹویٹر پربیان میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے انتہائی غیر سنجیدہ بیان دیا گیا، اس قسم کا بیان انہیں زیب نہیں دیتا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارتی چیف کا بیان جوہری تصاد کی پیش کش کے مترادف ہے، اگر ان کی یہی خواہش ہے تو ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ ہمارے عزم کو آزما کر دیکھ لیں، انشاء اللہ بھارتی جنرل کا شک و شبہ جلد دور ہو جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ محمد فیصل کا کہنا تھا کہ دھمکی آمیز بیان بھارتی شرانگیز زہنیت کاعکاس ہے،ترجمان کا کہناتھا کہ ان معاملات کو بہت ہلکا نہیں لیا جاسکتا،ترجمان کا کہناہےکہ بھارت کسی مس ایڈونچر کی بنیادپر غلط فہمی نہیں نہ رہے،پاکستان اپنے بھرپور دفاع صلاحیت رکھتا ہے۔