کراچی:اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا چینی ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی:اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا چینی ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا


کراچی (24نیوز)  کراچی میں ایک اور اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا چائینیز باشندہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور چینی ملزم پولیس کے ہاتھ لگ گیا، بہادر آباد کے علاقے میں نجی بنک کے قریب چینی باشندے کو مشکوک حرکات کی بناء پر حراست میں لیا گیا، پولیس حکام کے مطابق چینی باشندے سے ساڑھے چھ لاکھ روپے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے, پولیس حکام کاکہنا تھا کہ ملزم کے تین ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ملزم کے قبضے سےایک اسکیمنگ ڈیوائس بھی ملی ہے۔

 چائینیز باشندے کو مزید تفتیش کے لۓ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے حوالے کردیاگیاہے۔

ویڈیو دیکھیں: