موسم سرما کے خوش ذائقہ پھلوں سے اسلام آباد کی مارکیٹ سج گئیں

موسم سرما کے خوش ذائقہ پھلوں سے اسلام آباد کی مارکیٹ سج گئیں


اسلام آباد(24نیوز) موسم سرما کے خوش ذائقہ پھلوں سے اسلام آباد کی مارکیٹ سج گئیں،شہر اقتدارکے اتوار بازار کی فروٹ منڈی میں لوگوں کی بڑی تعداد خریداری کرنے آئی ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار بازار کی فروٹ منڈی میں مالٹا، کینو، سیب اور دیگر فروٹ کے اسٹالوں پر ہر عمر کے افراد خریداری کرتے نظر آتے ہیں۔ خریدار پھلوں کے ریٹس سے تو مطمئن ہیں مگر پھلوں کے غیر معیاری ہونے کی شکایت کرتے ہیں۔ خریداروں کا کہنا تھا کہ دوکاندار ہمارے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتے ہیں اوردھوکہ دہی بھی کرتے ہیں۔جبکہ انتظامیہ اتوار بازار نے کہا کہ دھوکہ دہی اور فریب کرنے والے دوکانداروں کو جرمانہ اور ضرورت پڑنے پر معطل بھی کر دیا جاتا ہے۔

خریداروں کا مطالبہ ہے کہ فروٹ کی قیمت کو برقرار رکھتے ہوئے معیار کو بہتر کیا جائے اور غیر معیاری فروٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ کیا جائے۔