ڈیفنس میں اے سی ایل سی اہلکاورں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کامقدمہ درج


کراچی(24نیوز) علاقہ ڈیفنس میں اے سی ایل سی اہلکاورں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کامقدمہ درج ، اے سی ایل سی کے 4اہلکارزیرحراست ہیں اورمقدمہ نامعلوم افرادکے خلاف درج کرلیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کےعلاقہ خیابان اتحاد میں کچھ روزہونےوالی لڑائی کاانجام نوجوان کی موت پرمنتج ہوا۔ مقتول انتظاراحمدکےوالدکاکہناتھاکہ ان کےبیٹےکی کچھ روزقبل فہداورحیدرسےلڑائی ہوئی تھی جوکہ کسی پولیس افسر یا جج کےبیٹےہیں۔ مقتول کےوالد نے بتایا کہ انتظاراحمد میرا اکلوتا ابیٹا تھا ہمیں انصاف چاہیے۔

دوسری جانب واقعےکی اطلاع ملتےہی پولیس کےاعلیٰ حکام حادثےکی جگہ پرپہنچےاورشواہداکھٹےکیے۔جناح اسپتال کےباہرمیڈیاسےبات کرتےہوئےڈی آئی جی سی آئی اے ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ کارسےکچھ فاصلےپراینٹی کارلفٹنگ سیل کی موبائل بھی موجودتھی جس نےمقتول کی گاڑی کوروکنے کی کوشش کی اورنہ رکنے پرفائرکردیا۔ واقعے کامقدمہ درخشاں تھانے میں نامعلوم افرادکے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔