مسائل کے حل کے لئے تفصیلی تجاویزعدالت میں پیش کرونگا:کراچی مئیر

مسائل کے حل کے لئے تفصیلی تجاویزعدالت میں پیش کرونگا:کراچی مئیر


کراچی (24نیوز) وسیم اختر سپریم کورٹ میں پیش، شہر یوں کودرپیش پانی کی فراہمی کے مسائل سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا، وسیم اختر کہتے ہیں اختیار نہیں مگر بنیادی مسائل کے حل کے لئے ایک ہفتہ میں تفصیلی تجاویز عدالت میں پیش کرونگا۔

تفصیلات کے مطابق مئیر کراچی وسیم اختر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے ان سے کراچی میں پانی کی فراہمی کے مسائل پر تجاویز مانگی جس پر ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پانی پیسوں سے مل رہا ہے جبکہ واٹر بورڈ کا اختیار میرے پاس نہیں جو اعلی عدالت سے معاونت چاہتے ہیں وہ میں کرونگا۔ مئیر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ نالوں پر قبضے ہو چکے ہیں سارا نظام درھم برھم ہے شہر میں ٹیکرز مافیا کا راج ہے ایک ہفتہ میں تفصیلی تجاویز اعلی عدلیہ کے سامنے پیش کروں گا۔

دوسری جانب واٹر کمیشن کا نیا سربراہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس امیر ہانی مسلم کو مقرر کردیا گیاہے۔ شہری پرامید ہیں کہ کراچی میں جلد پانی کامسئلہ حل ہوسکے گا۔